فورسز کے ساتھ چھڑپ میں 3 مشتبہ خودکش حملہ آوروں سمیت 15 افراد ہلاک - vid4live

Header Ads

فورسز کے ساتھ چھڑپ میں 3 مشتبہ خودکش حملہ آوروں سمیت 15 افراد ہلاک

فورسز کے ساتھ چھڑپ میں 3 مشتبہ خودکش حملہ آوروں سمیت 15 افراد ہلاک
فورسز کے ساتھ چھڑپ میں 3 مشتبہ خودکش حملہ آوروں سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

سری لنکن فوج کے ترجمان کے مطابق سری لنکن فورسز نے جمعہ کی رات مشرقی علاقے میں کارروائی کی جہاں فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد علاقے سے 6 بچوں سمیت 15 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں تین مشتبہ خودکش بمباروں سمیت 15 افراد مارے گئے۔

فورسز نے مشرقی علاقے میں واقع ایک گھر کی طرف پیش قدمی کی تو اس دوران تین دھماکے ہوئے جس کے بعد فورسز نے گھر پر چھاپہ مارا جہاں بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد چھپایا گیا تھا۔

ہلاک شدت پسند مشتبہ طور پر نیشنل توحید جماعت (این ٹی جے) کے ممبران تھے، اس تنظیم کو ایسٹر دھماکوں کا ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے۔

سری لنکن فورسز کے آپریشن کے دوران تین خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑالیا، فورسز کی کارروائی اور دھماکے کے نتیجے میں مرنے والوں میں 6 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں دھماکوں کے نتیجے میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.