سانحہ ساہیوال: جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے درخواست ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے مقتول خلیل کے بھائی کی درخواست ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعلٰی پنجاب اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ پر مشتمل 2 رکنی خصوصی بنچ 4 فروری کو سماعت کرے گا۔ درخواست میں جے آئی ٹی کالعدم قرار دینے اور جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواستگزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ آئی جی پنجاب نے اختیار نہ ہونے کے باوجود جے آئی ٹی تشکیل دی، جے آئی ٹی سے انصاف کی امید نہیں ہے، سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی نے بھی جے آئی ٹی کو تحقیقات روکنے کا حکم دیا ہے، ہائی کورٹ کے ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیا جائے۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!