آپ کال شروع ہونے سے پہلے ہی دوسری طرف کی آواز سن سکتے ہیں
رپورٹس کےمطابق ایپل کی فیس ٹائم ایپلی کیشن کی ایک خرابی سے صارفین کال شروع ہونے سے پہلے ہی دوسری طرف کی آوازیں سن سکتے ہیں۔
ایسا کرنے کے لیے آپ کو فیس ٹائم کال شروع کرنی پڑے گی، کسی بھی شخص کو شامل کرنا پڑےگا اور پرامپٹ پر اپنا نمبر منتخب کرنا پڑےگا۔
ایسا کرنے پر گروپ کال شروع ہو جائے گی لیکن دوسرے صارف کا فون ابھی بج ہی رہا ہو گا اور آپ کو اس کی آواز بھی سنائی دے گی۔
رپورٹ کے مطابق یہ طریقہ آئی او ایس 12.1 یا جدید ورژن کی حامل ڈیوائسز سے کی جانے والی کالز پر کارگر ہے۔
یہ Mojave کے استعمال سے میکس پر کی جانے والی کالز پر بھی کارگر ہے۔
اس خرابی کے سامنے آنے کے بعد ایپل نے گروپ فیس ٹائم تک رسائی بند کر دی ہے۔
ہو سکتا ہے کہ اس خرابی کو جلد ہی ایک سافٹ وئیر اپ ڈیٹ سے درست کیا جائے۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!