ریڑھ کی ہڈی کا علاج - vid4live

Header Ads

ریڑھ کی ہڈی کا علاج

ریڑھ کی ہڈی کا علاج
گردن اور ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ سے بچاؤ کے لئے ممکن ہے ؟ ہمیں تشویش اس بات پر ہوتی ہے کہ وہ بچے جو دن بھر فون استعمال کرتے رہتے ہیں انہیں ان مسائل کا ادراک ہے بھی یا نہیں ہے ۔بیشتر آرتھو پیڈک سر جنز کہتے ہیں کہ فون استعمال کرتے وقت ضرور تا نیچے دیکھا جا تا…

اس وقت آپ کی گردن اس حد تک جھکی ہوتی ہے جتنی کمپیوٹر پر آن لائن براؤزنگ کرتے ہوئے یا ویڈیو دیکھتے ہوئے نہیں جھکتی ۔عا م طور پر لوگ اپنی گردن تقریباََ 45 ڈگری کے زاوئیے پر رکھتے ہیں اور کھڑے رہنے کے مقابلے میں جب وہ بیٹھے ہوتے ہیں تو ان کی گردن مزید خراب پوزیشن میں ہوتی ہے ۔

اگر گردن کو زیادہ موڑ کر رکھا جائے تو ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ بتد ریج بڑھتا جاتا ہے اگر جھکے بغیر سامنے کی جانب دیکھا جائے تو اس وقت سر کاوزن تقریباََ10سے 12پونڈ ہوتا ہے ۔

اگر گردن کو 25 ڈگری کی حد تک موڑا جائے تو سر کا وزن 27 پونڈ تک محسوس ہوتا ہے ۔گر دن کو ہم جتنے درجے جھکاتے رہتے ہیں ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ بڑھتا جاتا ہے ۔

ڈاکٹر لین سین نے خدشہ ظاہر کیا کہ آج 8برس کے بچے بھی موبائل سے چپکے رہتے ہیں بہت ممکن ہے کہ جب وہ 28 برس کی عمر تک پہنچیں تو انہیں ریڑھ کی سرجری کی ضرورت پیش آئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ و ہ بچے جن کی ریڑھ کی ہڈی بد ستور نشوونما کے مرحلے سے گزر رہی ہوں اور پوری طرح تشکیل نہ پاسکی ہوں ،ان کے بارے میں یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ اس رجحان کے باعث ان کی صحت پر کس حد تک خراب اثر پڑتا ہے یا ان کی جسمانی ساخت میں کیا تبدیلی ہو سکتی ہے ۔

Text Neck postureسے کیسے بچا جا ئے ؟

اگر لوگ ٹیکسٹنگ کے دوران سیل فونز استعما ل کرتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھ اور دونوں انگوٹھے کام میں لائیں ۔اسمارٹ فون کے استعمال سے ہٹ کران اسپائنل سر جنز نے کمپیوٹر اور ٹیبلٹس کے استعمال سے متعلق مفید مشورے بھی دےئے۔

مثال کے طور پر ایسے Standsاستعمال کئے جائیں جو ان کی آنکھوں کو اسکرین کی سیدھی میں رکھ سکے ۔

انہیں دیکھنے کے لئے گردن جھکانے کی ضرورت نہ ہو ۔

لیپ ٹاپ کے لئے بھی اس طریقہ کار کی سفارش کی ہے اور کہا ہے کہ وہ الگ کی بورڈ اور ماؤس استعمال کریں تاکہ لیپ تاپ آنکھ کی سطح کے برابر ہوا ور وہ جو کچھ ٹائپ کریں تو گردن کو آرام دم پوزیشن پر رکھنے کی کوشش کریں ۔

اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کے لئے مناسب جسمانی ہےئت اختیار کرنے کی سفارش کرنا بہت مشکل کام ہے کیونکہ اگر ہم فون کو اپنی آنکھوں کی سطح کے برابر لانے کی کوشش کریں تاکہ نیچے دیکھنے والے Posture سے محفوط رہیں تو ایسی صورت میں کاندھے دکھنے کا اندیشہ ہے کیونکہ اس وقت ہم اپنے بازو اور کاندھے اٹھائے رکھنے پر مجبور ہوں گے ۔

زیادہ عملی سفارش یہ کی جاسکتی ہے کہ اسمارٹ فون کے استعمال کے دوران اکثر و بیشتر وقفہ دیں اور کوئی ایسی ورزش کریں جس سے گردن اور کاندھوں کے پٹھے مضبوط ہوں ۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.