پنجاب میں سرکاری افسران اور ملازمین کےاحتساب کیلئے خودمختار کمیشن بنانے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے سرکاری افسران اور ملازمین کے احتساب کے لیے ایک آزاد اور خودمختار کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جو نہ صرف تحقیقات کرے گا بلکہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے افسران کو سزائیں بھی دے سکے گا۔ کونفلیکٹ آف انٹرسٹ ایکٹ 2018 کے تحت بننے والا یہ کمیشن سرکاری افسران کے فرائض اور نجی مفادات کا…
کمیشن ایک چیئرمین اور دو ممبران پر مشتمل ہوگا۔ چیئرمین وہ شخص ہوگا جو ہائیکورٹ کا جج بننے کا اہل ہوگا جبکہ ممبران میں ایک گریڈ 20 کا ریٹائرڈ سول سرونٹ جبکہ دوسرا فنانشل مینجمنٹ کا ماہر ہوگا۔
کوئی بھی شہری فرائض سے ہٹ کر اختیارات کے استعمال پر سرکاری افسران کے خلاف کمیشن میں شکایت درج کراسکے گا۔
اس آزاد کمیشن کے بل کا مسودہ مزید قانون سازی کے لیے اسپیشل کمیٹی نمبر ون کے سپرد کردیا گیا۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!