پی ٹی آئی کی باتیں کروڑوں کی اور دکان پکوڑوں کی ہے: مرتضیٰ وہاب
پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کے مشیراطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی باتیں کروڑوں کی اور دکان پکوڑوں کی ہے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ عوام سمجھ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی کی باتیں کروڑوں کی اور دکان پکوڑوں کی ہے، عمران خان آصف زرداری کے خلاف بیان دینے والے اپنے منشیوں کی زبان کو لگام دیں، حکمت سے عاری لوگوں کو حکومت سونپ دینا قوم کے ساتھ گھناؤنا مذاق ہے۔
مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ہم سے 30سالوں کا حساب مانگنے والے اپنے 100 دنوں کا حساب نہیں دے پارہے، 100 روزہ حکومتی کارکردگی بدترین مہنگائی، گیس ، سی این جی کی بندش کی صورت عوام پر مسلط کردی گئی۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!