سعد رفیق کیخلاف مہنگے داموں انجن خریدنے پر تحقیقات شروع - vid4live

Header Ads

سعد رفیق کیخلاف مہنگے داموں انجن خریدنے پر تحقیقات شروع

خواجہ سعد رفیق
نیب نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوے میں مہنگے داموں انجنوں کی خریداری کی انکوائری شروع کردی۔

پیراگون اسکینڈل میں نیب کی گرفت میں آنے والے خواجہ برادران کی مشکلات کم نہ ہوسکیں۔ پیراگون کے بعد نیب نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوے میں مہنگے داموں انجنوں کی خریداری جبکہ ان کے بھائی اور سابق صوبائی وزیرصحت کے خلاف مہنگے داموں دواؤں اور آلات کی خریداری کی انکوائری شروع کردی۔ نیب نے اس سلسلے میں متعلقہ اداروں سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کیلیے لوکو موٹو انجن40کروڑ روپے میں خریدے جبکہ وہی انجن بھارت نے25کروڑ روپے میں خریدے۔ اسی طرح خواجہ سلمان رفیق پر پنجاب کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے لیے مہنگے طبی آلات اور ڈنگی کنٹرول پروگرام میں مہنگے داموں دوائیں خریدنے پر انکوئری کی جارہی ہے۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.