پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن بک ختم، سمارٹ کارڈ کا اجرا
محکمہ ایکسائز نے شہریوں کی سہولت کیلئے ایک اور تبدیلی متعارف کراتے ہوئے گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی روایتی رجسٹریشن بک ختم کر دی ہے۔
محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی روایتی رجسٹریشن بک ختم کرتے ہوئے سمارٹ کارڈ کا اجرا شروع کر دیا ہے۔ اس کے تحت موٹر سائیکل اور گاڑی کے کارڈ کی یکساں فیس مقرر کی گئی ہے، اب شہری 530 روپے میں سمارٹ کارڈ کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔
دوسری جانب محکمہ ایکسائز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرانی رجسٹریشن بک بھی سمارٹ کارڈ میں تبدیل ہو سکے گی۔ لاہوریوں نے سمارٹ کارڈ کے اجرا کو خوش آئند قرار دے دیا ہے۔ جدید سیکیورٹی فیچرز سے آراستہ کارڈز کل سے شہریوں کے ایڈریسز پر بھجوائے جائیں گے۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!