پاکستانی فلم ’کیک‘ آسکر میں پیچھے رہ گیا - vid4live

Header Ads

پاکستانی فلم ’کیک‘ آسکر میں پیچھے رہ گیا

پاکستانی فلم ’کیک‘ آسکر میں پیچھے رہ گیا
فلمی دنیا کے سب سے معتبر اور اہم ایوارڈ آسکر دینے والے ادارے نے غیر ملکی زبان کی کیٹیگری سمیت 9 مختلف کیٹیگریز کی فلموں کو شارٹ لسٹ کرلیا۔

آسکر اکیڈمی کی جانب سے جاری کی گئی 9 کیٹیگریز کی شارٹ لسٹ فلموں کی فہرست میں سے صرف ایک کیٹیگری غیر ملکی زبان کی فلموں کی کیٹیگری میں پاکستان کی جانب سے فلم کو بھیجا گیا تھا۔

تاہم پاکستانی فلم غیر ملکی زبان کی کیٹیگری میں شارٹ لسٹ نہ ہوسکی۔

پاکستان کی آسکر اکیڈمی کی جانب سے رواں برس 18 ستمبر کو ’کیک‘ کو غیر ملکی زبان کی کیٹیگری کے لیے بھیجا گیا تھا۔اس کیٹیگری میں پاکستان اور بھارت سمیت جنوبی ایشیائی، یورپی، افریقی، مشرق وسطیٰ اور امریکی ممالک کی جانب سے فلمی بھجوائی گئی تھیں۔

غیر ملکی زبان کی کیٹیگری میں نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی فلم بھی شارٹ لسٹ نہ ہوسکی۔

بھارت کی جانب سے ’ولیج راک اسٹارس‘ کو اس کیٹیگری کے لیے بھیجا گیا تھا، تاہم وہ بھی شارٹ لسٹ نہ ہوسکی۔

’ورائٹی‘ کے مطابق آسکر اکیڈمی نے غیر ملکی زبان کی کیٹیگری کے لیے مجموعی طور پر 9 فلموں کو شارٹ لسٹ کیا، ان فلموں میں کوئی بھی جنوبی ایشیا کے ملک کی فلم شامل نہیں۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.