انسٹاگرام پر اپنی ٹاپ پوسٹس تلاش اور شیئر کرنے کا آسان طریقہ
سال 2018 کے اختتام میں دو ہفتے ہی رہ گئے ہیں۔ اگر آپ انسٹاگرام پر فعال ہیں اور اس سال کی اپنی سرفہرست پوسٹس دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ کافی آسان ہے۔آپ انسٹاگرام پر اپنے سال کی سر فہرست 9 مقبول پوسٹس دیکھ سکتے ہیں۔
انسٹا گرام پر آپ کو خود سے اپنی یا اپنے دوستوں کی سرفہرست پوسٹس تلاش کرنے کے لیے ضرورت نہیں۔ ”ٹاپ نائن ایپ“ آپ کے لیے یہ کام بخوبی انجام دے سکتی ہے۔
مفت ٹاپ نائن ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اینڈروئیڈ صارفین یہاں کلک کریں۔
آئی او ایس صارفین یہاں کلک کریں۔ ویب سائٹ وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
اس کے بعد ظاہر ہونے والے پیج پر اپنا انسٹاگرام ہینڈل درج کریں۔
اگلے پیج پر اپنا ای میل آئی ڈی درج کریں۔ اس کے بعد آپ کی سب سے مقبول پوسٹس ایک گرڈ کی صورت میں آپ کو ای میل کر دی جائے گی۔ ای میل سے ملنے والی تصویر کو آپ سوشل میڈیا پر شیئر بھی کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیویٹ ہوا تو ایپلی کیشن آپ سے تھرڈ پارٹی ایکسس کے لیے آپ کاای میل اور پاس ورڈ طلب کر سکتی ہے۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!