ایشیا کپ: پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری

دبئی میں کھیلے جارہے ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخرزمان نے کیا تاہم اوپنرز پر اعتماد آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور صرف 3 رنز پر 2 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے، امام الحق صرف 2 رنز جب کہ فخرزمان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
اس وقت وکٹ پر شعیب ملک اور بابر اعظم موجود ہیں اور پاکستان نے 17 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز بنالیے ہیں۔
دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اب تک ایک ایک میچ کھیلا ہے جس میں دونوں ٹیمیں ناقابل شکست رہیں۔ گذشتہ سال چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج پہلی بار ایشیا کپ میں مد مقابل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں گئی ہے، بیٹنگ وکٹ لگ رہی ہے لہذا بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔
قومی ٹیم میں فخرزمان، بابراعظم اور شعیب ملک پر مشتمل ٹاپ آرڈر بیٹنگ لائن موجود ہے جب کہ بولنگ کے شعبے میں محمد عامر، حسن علی اور شاداب خان پاکستانی ٹیم کے اہم ہتھیار ہوں گے۔
واضح رہے کہ بھارت 6 سے زائد بار ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں فاتح رہا ہے جب کہ قومی ٹیم اب تک صرف 2 مرتبہ ہی اس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!