مسلسل نوڈلز کھلانے پر شوہر نے بیوی کو طلاق دیدی - vid4live

Header Ads

مسلسل نوڈلز کھلانے پر شوہر نے بیوی کو طلاق دیدی

 بیوی کو طلاق
بھارتی شہری نے کھانے میں مسلسل نوڈلز دینے پر بیوی کو طلاق دے دی۔

میاں بیوی میں علیحدگی ہونا کسی بھی ملک میں مہذب نہیں مانا جاتا اس کے باوجود کسی نا کسی ٹھوس وجہ کی بنیاد پر میاں بیوی آپس میں طلاق جیسا سخت فیصلہ لینے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

تاہم بھارتی شہری نے حیران کن وجہ پر اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔
پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج ایم ایل رگھوناتھ نے طلاق سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نوڈلز کھلانے پر طلاق کا معاملہ بلاری ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش آیا، جہاں شوہر نے عدالت کو بتایا کہ اہلیہ کو معلوم ہی نہیں کہ کھانے کیسے بنتے ہیں وہ تو صبح ناشتے، ظہرانے اور رات کے کھانے میں بس نوڈلز ہی دیتی ہے۔

شوہر نے عدالت کو بتایا کہ میری بیوی مارکیٹ گئی اور اشیاء ضروری خریدنے کے بجائے صرف نوڈلز خرید کر لے آئی اور تین اوقات کھانے میں صرف نوڈلز ہی دے رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت کی جانب سے دونوں میاں بیوی کے درمیان مصالحت کی کوشش کی گئی مگر دونوں نے علیحدگی اختیار کرنے پر اتفاق کیا۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.