بنگلہ دیش میں کنٹینرز ڈپومیں آتشزدگی سے 38 افراد ہلاک، 300 زخمی - vid4live

Header Ads

بنگلہ دیش میں کنٹینرز ڈپومیں آتشزدگی سے 38 افراد ہلاک، 300 زخمی

بنگلہ دیش آتشزدگی
بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ کے قریب ایک شپنگ کنٹینرز ڈپو میں گزشتہ شب لگنے والی آگ کے سبب زوردار کیمکل دھماکے سے کم از کم 38 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔

ربڑ کی عام چپلیں پہنے رضاکار ملبے اور دھوئیں کے بیچ لاشیں نکال کر لائے، جنہوں نے بتایا کہ وہاں اور بھی لاشیں موجود ہیں۔
آگ گزشتہ شب سیتا کنڈا کے ایک بڑے ڈپو میں لگی جہاں تقریباً 4 ہزار کنٹینرز رکھے گئے تھے، جن میں سے اکثر مغربی خوردہ فروشوں کے لیے تیار کردہ کپڑوں سے بھرے ہوئے تھے، جو چٹاگانگ کی بڑی جنوبی بندرگاہ سے تقریباً 40 کلومیٹر (25 میل) دور واقع ہے۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.