ایران ٹرین حادثہ، 13 افراد جابحق متعدد زخمی
ایران خطرناک ٹرین حادثہ میں 13 افراد ہلاک جبکہ 50 زخمی ہو گئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق 15 شہریوں کی حالت تشویشناک ہے، ٹرین مشہد سے یزد جارہی تھی
ریسکیو حکام کے مطابق 15 شہریوں کی حالت تشویشناک ہے، ٹرین مشہد سے یزد جارہی تھی جب پٹری سے اتر کر کرین سے جاٹکرائی۔ جس کے نتیجے میں ٹرین کی چار بوگیاں بٹری سے اتر گئیں۔
رپورٹس کے مطابق تین ہیلی کاپٹر اور ایمبولینسز جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئی ہیں، لیکن دور دراز علاقے میں مواصلاتی نظام کمزور ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایران میں پورے ملک میں تقریباً 14,000 کلومیٹر (8,700 میل) تک پھیلی ہوئی ریلوے لائنیں ہیں۔
ایران میں 2004 میں بدترین ٹرین حادثہ ہوا تھا، جب پٹرول، کھاد، سلفر اور کپاس سے لدی ایک ٹرین نیشابور کے قریب گر کر تباہ ہوگئی، جس میں تقریباً 320 افراد ہلاک اور 460 دیگر زخمی ہوئے تھے۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!