یوکرین پر روسی حملے کو 100 روز مکمل، ہر طرف تباہی - vid4live

Header Ads

یوکرین پر روسی حملے کو 100 روز مکمل، ہر طرف تباہی

یوکرین
یوکرین پر روسی حملے کو 100 روز مکمل ہوگئے اور اس دوران روسی افواج کی کارروائیوں میں یوکرین میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 فروری کو یوکرین میں روسی افواج کے داخلے کے بعد سے اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ لاکھوں بے گھر ہیں۔

امریکا اور اس کے اتحادیوں نے یوکرین پر روسی حملے کو جنگی جرم قرار دیا ہے اور اس معاملے پر روس کے احتساب کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

امریکی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے احتساب اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق ہونے والے اجلاس میں کہا کہ ان 100 دنوں میں دنیا نے دیکھا کہ روسی فورسز نے میٹرنٹی اسپتالوں، ٹرین اسٹیشنز، رہائشی عمارتوں اور گھروں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں عام شہری بھی مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا یوکرین میں جاری بربریت پر اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر بین الاقوامی تحقیقات کی تیاری کررہا ہے۔

دوسری جانب آئر لینڈ کے اٹارنی جنرل نے یوکرین کے معاملے پر امریکی اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہےکہ آئرلینڈ ان 141 ممالک میں سے ایک ہے جس نے یوکرین کا معاملہ فوری طور پر جرائم کی عالمی عدالت کو بھجوایا۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.