بھارتی سپریم کورٹ نے نوجوت سنگھ سدھو کو جیل بھیج دیا - vid4live

Header Ads

بھارتی سپریم کورٹ نے نوجوت سنگھ سدھو کو جیل بھیج دیا

سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو
بھارتی سپریم کورٹ نے پنجاب کانگریس کے سابق صدر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو ایک سال قید کی سزا سنا دی۔

سپریم کورٹ نے 1988 کے روڈ ریج کیس میں نوجوت سنگھ سدھو کو ایک سال جیل بھیج دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو نے 1988 میں بھارتی پنجاب میں سڑک پرجھگڑے کے دوران ایک شخص کواپنے دوست کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد اس کی موت ہوگئی تھی۔

نوجوت سنگھ سدھو اس وقت بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ تھے، بھارتی سپریم کورٹ نے نوجوت سنگھ سدھو کو ایک ہزار روپے جرمانے کے ساتھ چھوڑ دیا تھا۔

حکم کے مطابق سدھو کو پنجاب پولیس اپنی تحویل میں لے گی۔

تاہم ستمبر 2018 میں، سپریم کورٹ نے مرنے والے شہری کے اہل خانہ کی طرف سے دائر نظرثانی کی درخواست پر سدھو کو نوٹس جاری کیا۔

دوسری جانب نوجوت سنگھ سدھو نے ٹوئٹ کی کہ قانون کی سربلندی کے سامنے سر تسلیم خم کریں گے۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.