غیر ملکی ملازمین کو نوکری تبدیل کرنے کا اختیار؟ سعودی حکام کا فیصلہ جاری - vid4live

Header Ads

غیر ملکی ملازمین کو نوکری تبدیل کرنے کا اختیار؟ سعودی حکام کا فیصلہ جاری

غیر ملکی ملازمین

سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود نے غیر ملکی ملازمین کو نوکری تبدیل کرنے کا اختیار دے دیا۔

خلیجی ریاست سعودی عرب کے وزیر افرادی قوت کی جانب سے قانون محنت کے لائحہ میں ترمیم کی منظور کرلی گئی ہے، جس کے بعد غیر ملکی کارکن شرائط کے تحت ملازمت تبدیل کرسکیں گے۔

قانون میں ترمیم کے بعد غیر ملکی ملازمین ایک آجر سے دوسر آجر کے پاس ملازمت کرنے کےلیے بااختیار لیکن دوسرا آجر ملازمت دینے کو تیار ہو۔

غیر ملکی کارکن موجودہ آجر کی منظوری کے بغیر ملازمت کا مصدقہ معاہدہ ختم ہونے پر دوسرے آجر کے پاس ملازمت کا حق دار ہے۔

قانون محنت کی دفعہ 77 کی پابندی کرتے ہوئے غیر ملکی کارکن ایسی صورت میں نئے آجر کے پاس موجودہ آجر کی منظوری کے بغیر مشروط طور پر ملازمت کا مجاز ہوگا لیکن نئے آجر کے پاس ملازمت سے تین ماہ قبل موجودہ آجر کو نوٹس دینا ہوگا جس کے بعد معاہدہ ختم ہوسکے گا۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.