کورونا وائرس کے پیش نظر روس نے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا - vid4live

Header Ads

کورونا وائرس کے پیش نظر روس نے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا

کورونا وائرس

روس نے عالمی وبا کووڈ کے پیش نظر نئی ویزا پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کے باعث روس نے نئے الیکٹرانک ویزا کے ساتھ ساتھ نئی ای ویزہ پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جسے روسی وزیراعظم نے بھی منظور کرلیا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق حکومت کے اس اقدام سے روس کے انٹرنیشنل بارڈر کھل جائیں گے، جس کے نیتجے میں روس کی سیاحت کو بڑا فروغ حاصل ہوگا، نئی ویزہ پالیسی کے باعث یورپی یونین کے رکن ممالک کے علاوہ چین ، بھارت، سعودی عرب ، میکسیکو، ترکی اور جاپان سمیت باون ممالک کے شہری ای ویزہ رکھنے والے سیاح ، کاروباری افراد اور دوستوں سے ملاقات کرنے والے افراد روس میں داخل ہوسکیں گے۔

نئے الیکٹرانک ویزے کے لئے روسی وزرات خارجہ کے زیر انتظام خصوصی ویب سائٹ یا موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے ویزے کی درخواست دی جاسکے گی، جس کے لئے خواہشمند افراد کو ایک فارم پر کرنا ہوگا، جس میں امیدوار اپنی تصویر اپ لوڈ کرنے کے ساتھ پروسیسنگ فیس ادا کرینگے، چھ سال سے کم عمر بچے پروسیسنگ فیس سے مستثنیٰ ہونگے۔

روسی ماہرین کے مطابق ای ویزہ رکھنے والے افراد انتیس بارڈر کراسنگ کے راستے روس میں داخل ہوسکیں گے، ان میں ماسکو، پیٹرزبرگ، کازان کے ہوائی اڈے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ روس نے رواں سال مارچ میں اپنے تمام انٹر نیشنل بارڈر کو سیل کردیا تھا، جس کے نتیجے میں روسی سیاحت کو سات بلین ڈالرز خسارے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.