سلمان بن حمد بحرین کے نئے وزیر اعظم مقرر - vid4live

Header Ads

سلمان بن حمد بحرین کے نئے وزیر اعظم مقرر

سلمان بن حمد بحرین

منامہ بحرین کے فرماں روا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے ولی عہد اور نائب سپریم کمانڈر شہزادہ سلمان بن حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کو نیا وزیراعظم مقرر کردیا ہے۔

 بحرین کے نئے وزیراعظم کی تقرری شاہی فرمان کے ذریعے کی گئی ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ شاہی فرمان شہزادہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کے انتقال کے بعد سامنے آیا ہے۔ وہ 84 سال کی عمر میں گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے۔ انہوں ںے 49 سال تک بحرین کے وزیراعظم کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں جو ایک عالمی ریکارڈ بھی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بحرین کے مرحوم وزیراعظم شہزادہ خليفہ بن سلمان آل خليفہ کی میت بحرین پہنچائی جائے گی۔ تدفین میں محدود تعداد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔

بحرین کے فرماں روا نے وزیر اعظم کی وفات پر جمعرات کے روز سے سات دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔

سوگ کے دوران بحرین میں پرچم سرنگوں رہے گا اور تمام سرکاری دفاتر میں تین دن کی تعطیلات رہیں گی۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.