موبائل گیم پب جی نے پاکستانی صارفین کےلیے منفرد فیچر متعارف؟ جانیئے
دنیا کی چوتھی بڑی موبائل گیم پب جی جسے کھیلنے والوں کی تعداد 75 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے، نے پاکستانی صارفین کےلیے منفرد فیچر متعارف کروا دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کی مطابق پب جی ویڈیو گیم کی جانب سے پاکستانی صارفین کےلیے اردو وائس پیک متعارف کروایا گیا ہے، جس کے ذریعے پاکستانی صارفین کو اردو میں ہدایات دی جائیں گی۔
کمپنی کی جانب سے پاکستانی صارفین کےلیے اردو وائس پیک متعارف کرانے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے ذریعے کیا گیا۔
واضح رہے کہ گیم کھیلتے وقت انگریزی زبان میں ایک آواز کھلاڑیوں کو دشمن کی موجودگی سے متعلق بتاتی ہے اور راستوں سے متعلق راہنمائی کرتی ہے اب وہ آواز پاکستانی صارفین کو اردو میں ہدایات فراہم کرے گی۔
گیم کیسے کھیلا جاتا ہے؟
اس گیم میں دو ٹیموں کا آپس میں مقابلہ ہوتا ہے، ایک کھلاڑی سے لے کر 100 کھلاڑیوں تک کی ٹیم ہوتی ہے جو انٹرنیٹ کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑتی ہے۔
دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جہاز سے زمین پر اتر کر پہلے اسلحہ تلاش کرتے ہیں اور پھر سامنے والے کھلاڑی کو فائرنگ کر کے مارتے ہیں۔ آخر میں زندہ رہنے والے فاتح کھلاڑی کو اعزاز میں ’چکن ڈنر‘ دیا جاتا ہے۔
دوسری جانب کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ گیم کھیلنے والے صارفین کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جس میں سے سب سے زیادہ تعداد 5 کروڑ بھارت سے ہے۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!