بھارتی ڈرائیور کو روکنا ٹریفک پولیس اہلکار کا جرم بن گیا - vid4live

Header Ads

بھارتی ڈرائیور کو روکنا ٹریفک پولیس اہلکار کا جرم بن گیا

ٹریفک پولیس اہلکار

بھارت میں ماسک نہ پہننے پر ڈرائیور کو روکنا ٹریفک پولیس اہلکار کا جرم بن گیا، شہری نے گاڑی دوڑا کر اہلکار کو شدید زخمی کردیا۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست پونے میں پیش آیا۔ ڈرائیور اور اس کے ساتھ موجود شہری بغیر ماسک کے گاڑی میں سفر کررہے تھے پولیس نے چالان کے لیے روکا تو وہ آپے سے باہر ہوگئے۔

سفاک ڈرائیور نے اہلکار کے اوپر گاڑی دوڑا دی لیکن خوش قسمتی سے پولیس اہلکار گاڑی کے بونٹ پر گرپڑا جس کے باعث اس کی جان بچ گئی لیکن جسم پر گہری چوٹیں آئی ہیں۔

اباشاہ نامی اہلکار کی ٹانگ شدید زخمی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے یوراج نامی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو اطراف میں کھڑے لوگوں نے پکڑا بعد ازاں پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف دیگر قانونی کاررروائی کا آغاز کردیا ہے۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.