تین ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر، کویت حکام نے تارکین وطن سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا - vid4live

Header Ads

تین ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر، کویت حکام نے تارکین وطن سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا

کویت

کویت نے 60 سال کی عمر کے تارکین وطن کے لیے ورک اور رہائشی اجازت نامے کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے پر عملدرآمد یکم جنوری 2021 سے شروع ہوگا، جس کے بعد 60 یا اس سے زائد عمر کے تارکین وطن کے لیے کام اور رہائشی اجازت نامے کی تجدید کا عمل بند کر دیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ افرادی قوت اتھارٹی ورک پرمٹ کی تجدید نہیں کرے گی اور اس کے نتیجے میں کام کا معاہدہ خودبخود ختم ہوجائے گا۔

رہائشی امور کے جنرل ڈیپارٹمنٹ نے کویت چھوڑنے پر پابندی کے تحت آنے والوں کے لیے تین ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کررکھی ہے۔

دوسری جانب جن افراد کے رہائشی اقامے یا اینٹری ویزہ یکم جنوری یا اس سے قبل ختم ہوچکے ہیں، انہیں دسمبر کے آخر تک اپنی رہائشی حیثیت میں تبدیل کرانے کے لئے ایک ماہ کی رعایتی مدت دی جارہی ہے۔

کویت کے نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں رہنے کے لئے جائز اقامہ ہولڈر افراد کو دسمبر کے آخر تک مہلت دی جائے گی اس کے علاوہ جو کویت میں رہائش پزیر ہونے کی خلاف ورزی کررہے ہیں، وہ اپنے معاملات درست کرلیں۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.