عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے خود کو قرنطینہ کر لیا - vid4live

Header Ads

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے خود کو قرنطینہ کر لیا

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم

کورونا کے خدشے کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے بتایا کہ ان کی حالیہ دنوں میں کسی سے ملاقات ہوئی جس کا کورونا مثبت تھا جس کے بعد انہوں نے تنہائی اختیار کر لی ہے۔

ٹیڈروس ادہانوم کا کہنا ہے کہ مجھ میں کورونا کی کوئی علامات نہیں اور میں خیریت سے ہوں لیکن ڈبلیو ایچ او پروٹوکول کے مطابق گھر سے کام کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم سب صحت کی رہنمائی پر عمل کریں، اس طرح ہم کورونا کی منتقلی کو روک کر صحت کے نظام کی حفاظت کریں گے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کورونا کے باعث اب تک 4 کروڑ 60 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد کورونا وبا کا شکار ہو چکے ہیں جب کہ 11 لاکھ 90 ہزار 600 کے قریب اموات بھی ریکارڈ ہو چکی ہیں۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.