مچھلی پکڑنے کے دوران ایک ماہی گیر کے حلق میں زندہ مچھلی پھنس گئی، ڈاکٹرز بھی حیران
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں انوکھا واقعہ دیکھنے میں آیا جہاں مچھلی پکڑنے کے دوران ایک ماہی گیر کے حلق میں زندہ مچھلی پھنس گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قاہرہ میں 40 سالہ ماہی گیر ایک زندہ مچھلی منہ میں دبا کر دوسری مچھلی پکڑنے کی کوشش کررہا تھا کہ اس دوران وہ زندہ مچھلی اس کے حلق میں جا پھنسی۔
ماہی گیر کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کے حلق میں پھنسی ہوئی مچھلی کو نکال کر اس کی جان بچالی۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ جب انہوں نے ماہی گیر کے حلق سے مچھلی نکالی تو وہ اس وقت بھی زندہ حالت میں موجود تھی۔
ڈاکٹرز کے مطابق ماہی گیر کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!