ٹرمپ نے بالاخر جوبائیڈن کی جیت تسلیم کر لیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تاحال انتخابی نتائج کو قبول کرنے کے موڈ میں نظر نہیں آرہے اور مسلسل دھاندلی کے الزامات عائد کررہے ہیں تاہم اب انہوں نے بالواسطہ طور پر ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کی فتح کا اعتراف کرلیا ہے۔
ایک ٹوئٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا تھاکہ جوبائیڈن الیکشن میں دھاندلی کی وجہ سے جیتے ہیں، انتخابی مبصرین کو ووٹنگ کاعمل دیکھنےکی اجازت بھی نہیں دی گئی۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کی گنتی بائیں بازو کے نظریات رکھنے والی کی ایک نجی کمپنی کے ذریعےکرائی گئی جو کہ ناقص آلات رکھنے کے حوالے سے خراب شہرت رکھتی ہے۔
امریکی صدر نے میڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہےکہ بائیڈن نے صرف جعلی میڈیا کی نظر میں کامیابی حاصل کی ہے، میں کچھ نہیں تسلیم کرتا، یہ دھاندلی زدہ انتخاب تھا۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!