روسی فوجی نے فائرنگ کر کے اپنے 3 ساتھیوں کو ہلاک کردیا

روس میں ایک فوجی اڈے میں ایک فوجی اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے 3 ساتھیوں کو ہلاک کردیا، ایک اور مشتبہ اہلکار نے خود کو کمرے میں بند کرلیا۔
روس کے شہر ورونیژ میں قائم فوجی اڈے پر ایک روسی فوجی نے اپنے 3 ساتھیوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے ایک فوجی اڈے میں جوانوں کو تربیت دینے کے دوران افسران کی ٹیم معائنہ کر رہی تھی کہ ایک جوان نے فائرنگ کر کے اپنے 3 سینیئرز کو ہلاک کردیا۔
روسی فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یونٹ کمانڈز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ایک مشتبہ اہلکار نے خود کو کمرے میں بند کرلیا ہے جس سے مذاکرات کی کوشش کی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ روس میں عسکری تربیت کے دوران فائرنگ کے واقعات میں افسران کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی اس نوعیت کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ روس میں 18 سے 27 سال کی عمر کے ہر نوجوان کو لازمی فوجی تربیت لینی اور کچھ عرصے خدمات انجام دینی ہوتی ہے۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!