بھارت میں خوفناک حادثہ، 11 افراد موقع پر ہلاک، 17 شدید زخمی - vid4live

Header Ads

بھارت میں خوفناک حادثہ، 11 افراد موقع پر ہلاک، 17 شدید زخمی

بھارت میں خوفناک حادثہ

بھارت میں تیز رفتار ٹرک اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 17 زخمی ہوگئے، مرنے والوں میں 5 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

یہ اندوہناک حادثہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر بڑودہ میں پانی گیٹ علاقے میں بدھ کے روز پیش آیا، حادثے میں 17 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو بڑودہ کے اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے ایڈیشنل کمشنر پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ واگھوڈیا چوکڑی کی سوسائٹی کے قریب بدھ کی صبح ایک ٹرک اور ٹرالر میں ٹکر ہوئی ہے۔ حادثے میں ٹرک میں سوار 26 افراد میں سے 11 افراد کی موت ہوگئی جبکہ17 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو پائی ہے، تمام متاثرہ افراد سورت سے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے پاواگاڑھ کی جانب جا رہے تھے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس حادثہ پر وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس لیڈر راہل گاندھی، گجرات کے وزیرا علیٰ وجے روپانی سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.