سعودی قومی ایئر لائن کا 33 شہروں کے لیے فلائٹس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان - vid4live

Header Ads

سعودی قومی ایئر لائن کا 33 شہروں کے لیے فلائٹس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

السعودیہ کا اگلے ماہ سے 33 شہروں کے لیے فلائٹس کا دوبارہ آغاز

السعودیہ اگلے ماہ سے 33 شہروں کے لیے فلائٹس کا دوبارہ آغاز کرنے جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی قومی ایئر لائن السعودیہ نے اعلان کیا ہے کہ نومبر سے 33 شہروں کے لیے فلائٹس کا دوبارہ آغاز کر رہی ہے۔

ان 33 شہروں میں براعظم یورپ، ایشیا اور افریقہ کے کئی بڑے ایئر پورٹس شامل ہیں، جب کہ امریکا کے لیے سفر کرنے والے سعودی شہری صرف واشنگٹن کے ایئر پورٹ جا سکیں گے۔

ایئر لائن کا کہنا ہے کہ فلائٹس میں صرف ان مسافروں کو سفر کی اجازت ملے گی جو سعودی حکومت کی جانب سے فضائی سفر کے لیے بنائے گئے کرونا ایس او پیز پر عمل کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کی وجہ سے کئی ماہ تک فضائی سفر پر پابندیوں کے بعد مملکت کی قومی ایئر لائن نے گزشتہ ماہ 15 ستمبر کے بعد دنیا کے 20 شہروں کے لیے اپنی فلائٹس دوبارہ شروع کی تھیں۔

ادھر سعودی وزارت داخلہ نے خوش خبری دی ہے کہ بیرون ملک سفر کے حوالے سے تمام پابندیاں اگلے سال کے آغاز پر ختم کر دی جائیں گی۔

یاد رہے کہ کرونا وبا سے قبل السعودیہ دنیا کے 85 شہروں کے ایئر پورٹس کے لیے فلائٹس آپریٹ کرتی تھی۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.