کینیڈا کا اگلے تین سالوں میں 12 لاکھ سے زائد غیر ملکیوں کو آباد کرنے کی منصوبہ بندی - vid4live

Header Ads

کینیڈا کا اگلے تین سالوں میں 12 لاکھ سے زائد غیر ملکیوں کو آباد کرنے کی منصوبہ بندی

کینیڈا کاغیر ملکیوں کو آباد کرنے کی منصوبہ بندی

امیگریشن کے وفاقی وزیرمارکو مینڈیسینونے کہا ہے کہ کینیڈااگلےتین سالوں میں12 لاکھ سے زائد نئے غیرملکیوں کوملک میں آباد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

مارکو مینڈیسینو کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ملک میں افرادی قوت کی کمی کو دور کرنے اور معیشت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

اوٹاوا میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مارکو کا کہنا تھا کہ حکومت 2021 میں نئی مستقل سکونت کے لیے 4 لاکھ ایک ہزار، 2022 میں 4 لاکھ 11 ہزار اور 2023 میں 4 لاکھ 21 ہزار درخواستیں منظور کرے گی۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ کینیڈا کو مزید افرادی قوت کی ضرورت ہے اور غیرملکیوں کے ذریعے ہم اپنی یہ ضرورت پوری کر سکتے ہیں۔

مارکو مینڈیسینو نے مزید بتایا کہ ’کورونا وبا سے قبل، غیرملکیوں کے ذریعے معیشت کا فروغ ہماری ترجیحات میں شامل تھا تاہم اب یہ ضرورت بن چکا ہے۔

امیگریشن پالیسی ریسرچر رابرٹ فیلکونر کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ اگر حکومت اپنے اس ٹارگٹ کو پورا کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو غیرملکیوں کو کینیڈا میں آباد کرنے کا 1911 کے بعد یہ بلند ترین ریکارڈ ہوگا.



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.