امریکی صدر ابراہم لنکن کے بال ہوش اڑا دینے والی قیمت پر نیلام

امریکا کے سولہویں صدر ابراہم لنکن کی باقیات نیلام کردی گئیں۔ جن کی قیمتِ فروخت نے خود نیلامی کرنے والوں کے ہوش اڑادیے۔
امریکا کے صدر ابراہم لِنکن کو اس دنیا سے گزرے ایک سو پچپن برس بیت گئے، لیکن اب ان کے بالوں کے گُچھے کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔
ابراہم لنکن کے بالوں کے اس گچھے کے ساتھ ایک خط کو بھی نیلام کیا گیا۔
ان باقیات کی فروخت کا ممکنہ تخمینہ پچہتر ہزار امریکی ڈالر لگایا گیا تھا۔
تاہم اس کو خریدار نے بیاسی ہزار امریکی ڈالر یعنی تقریباً ایک کروڑ ترہتر لاکھ پاکستانی روپے میں خرید لیا۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!