بھارتی فوج شدید ڈپریشن سے دو چار، ایک اور افسر نے خود کشی کرلی - vid4live

Header Ads

بھارتی فوج شدید ڈپریشن سے دو چار، ایک اور افسر نے خود کشی کرلی

بھارتی فوجی افسر کی خود کشی

بھارت میں ایک اور فوجی افسر نے خودکشی کرلی، افسر چند دن قبل ہی اپنے اہلخانہ کے ساتھ چھٹی گزار کر واپس آیا تھا۔

اتر پردیش کے ضلع گورکھپور میں فضائیہ کے ایک افسر نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سونی پت (ہریانہ) میں جونیئر آفیسر رام سنگھ دیا نے پیر کی شام پنکھے سے لٹک کر پھانسی لگا لی، وہ گورکھپور ایئر فورس اسٹیشن پر تعینات تھے۔

پولیس کے مطابق افسر کچھ دن قبل اپنے خاندان سے مل کر واپس آیا تھا، چھٹی سے واپس لوٹنے کے بعد وہ کووڈ 19 پروٹوکول کے تحت ایئر فورس کے 14 روزہ قرنطینہ میں تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع اہلخانہ کو دے دی گئی ہے جبکہ خودکشی کی وجوہات کی بھی تفتشی کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے، خصوصاً مقبوضہ کشمیر میں تعینات فوجیوں میں یہ رجحان خاصا بلند ہے۔

بین الاقوامی مبصرین کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز اہلکاروں بالخصوص سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) جوانوں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجوہات سخت ڈیوٹی، اپنے عزیز و اقارب سے دوری اور گھریلو و ذاتی پریشانیاں ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سنہ 2010 سے 2019 تک 1 ہزار 113 بھارتی فوجی خودکشی کرچکے ہیں۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.