خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا وزراء سے متعلق اہم فیصلہ - vid4live

Header Ads

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا وزراء سے متعلق اہم فیصلہ

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خارجہ اور آبادی کاری کے نائب وزراء کا تقرر کیا ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تین شاہی فرامین جاری کرکے انجینیئر ولید الخریجی کو نائب وزیر خارجہ بدرجہ وزیر، انجینیئر عبداللہ البدیر کو نائب وزیرآباد کاری اور ڈاکٹر بندر السجان کو پبلک مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے پہلی مرتبہ وزرائے خارجہ و آباد کاری کے نائب مقرر کیے ہیں۔

شاہی فرمان میں خارجہ و آباد کاری کی وزارتوں اور پبلک مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کو مذکورہ فیصلوں پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.