مرحوم قوال امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری بھی ٹک ٹاک پر چھا گئی
حورین صابری نے کچھ ماہ قبل ہی اپنا انسٹاگرام اور ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنایا اور صرف چند ماہ میں اُن کے انسٹاگرام پر 54 ہزار سے زائد جب کہ ٹک ٹاک پر 51 ہزار سے زائد فالوورز ہوگئے ہیں۔
یوں تو حورین صابری اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز ٹک ٹاک پر تو شیئر کر رہی تھیں لیکن اب انہوں نے اپنی چند ٹک ٹاک ویڈیوز انسٹاگرام پر بھی شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
حورین صابری کی ٹک ٹاک ویڈیوز اور تصاویر دیکھنے کے بعد ان کے والد کے چاہنے والوں نے اُن سے سوال کیا کہ کیا آپ واقعی میں امجد صابری کی بیٹی ہیں؟
صارفین کے اس سوال کے جواب میں حورین صابری نے اپنے والد کے ہمراہ اپنے بچپن کی کچھ یادگار تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ معروف اقوال امجد صابری کی ہی صاحبزادی ہیں۔
اس کے علاوہ حورین صابری نے انسٹاگرام پر فادرز ڈے کے موقع پر بھی اپنے بہن بھائیوں اور والد امجد صابری کے ہمراہ ماضی کی یادگار تصویر پوسٹ کی تھی۔
واضح رہے کہ کراچی میں 4 سال قبل 16 رمضان 22 جون 2016 کو قوال امجد صابری قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے، امجد صابری کے 5 بچے ہیں جن میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!