مودی سرکار کورونا کے سامنے بےبسی کا شکار، معروف بھارتی اداکارہ کی طبیعت بگڑگئی۔۔۔ حالت تشویشناک - vid4live

Header Ads

مودی سرکار کورونا کے سامنے بےبسی کا شکار، معروف بھارتی اداکارہ کی طبیعت بگڑگئی۔۔۔ حالت تشویشناک

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی
کورونا وائرس میں مبتلا ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی کی طبیعت بگڑ گئی، گھر میں خود کو قرنطینہ کرنے والی ماں بیٹی کو سانس کی تکلیف کی شکایت کے بعد ممبئی کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بھارتی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ اور بچن خاندان کی بہو ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کچھ روز قبل ہی بچن خاندان کے بیشتر افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشک بچن کو ممبئی کے ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

جبکہ ابھیشک بچن کی اہلیہ ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی نے ہسپتال منتقل ہونے کی بجائے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا تھا۔ تاہم اب بتایا گیا ہے کہ دونوں ماں بیٹی کو طبیعت خراب ہو گئی۔ انہیں سانس کی تکلیف کی شکایت ہوئی جس کے بعد دونوں کو فوری ممبئی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کی جانب سے ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.