عرب ممالک نے ترکی کے حوالے سے کیا اعلان کر دیا؟ نئی کشیدگی پیدا ہوگئی، جانیے تفصیلات
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ عرب ممالک میں ترکی کا کردار ناپسندیدہ ہے۔ اماراتی وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیٹی سینیر مندوب جوزف بوریل سے ٹیلیفونک گفتگومیں کہا ہے کہ ترکی عرب ممالک میں مسلسل مداخلت کررہا ہے، جس پر عرب ممالک میں انقرہ کے خلاف سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں نے دوران گفتگو سوڈان اور لیبیا کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور لیبیا میں غیرملکی مداخلت بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اماراتی وزیر خارجہ اور جوزف بوریل نے اس بات پر اتفاق بھی کیا کہ اگر لیبیا کو نقصان پہنچا تو خطے کے دوسرے ممالک بھی اس سے متاثر ہوں گے۔
الشیخ عبداللہ بن زاید نے مزید کہا کہ عرب ممالک میں ترکی کا کردار ناقابل قبول ہے۔ اگر ترکی اپنا قبلہ درست نہیں کرتا تواس کے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!