اسکاٹ لینڈ میں چاقو حملہ، تین افراد ہلاک - vid4live

Header Ads

اسکاٹ لینڈ میں چاقو حملہ، تین افراد ہلاک

اسکاٹ لینڈ میں چاقو حملہ
اسکاٹ لینڈ کے علاقے گلاسگو میں چاقوحملے میں 3 افراد ہلاک اور پولیس آفیسر زخمی ہوگیا،مشتبہ حملہ آور کو گولی مار دی گئی۔

برطانوی میڈیاکےمطابق چاقوحملہ گلاسگو کی ویسٹ جارج اسٹریٹ پر پیش آیا۔

اسکاٹش پولیس فیڈریشن نے چاقوحملےمیں پولیس آفیسرکےزخمی ہونےکی تصدیق کردی ہے۔

ایمرجنسی سروس واقعےسےنمٹ رہی ہے جبکہ ویسٹ جارج اور اس سےملحقہ اسٹریٹس عوام کیلئےبند کردی گئی ہیں۔

صورتحال قابو میں ہے اور عوام خطرےمیں نہیں ہے۔گلاسگو پولیس نے واقعےکی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.