سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نےعوام کے لیے اہم قدم، نوٹیفیکشن جاری کردیاگیا - vid4live

Header Ads

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نےعوام کے لیے اہم قدم، نوٹیفیکشن جاری کردیاگیا

سعودی عرب
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ جمعہ 26 جون سے وزارت کی سرکاری ویب سائٹ، سوشل میڈیا اکاؤنٹ اور نیوڈومین یہ (HRSD.GOV.SA)ہوگیا ہے

۔بیان میں کہا گیا کہ اس سے قبل سرکاری ویب سائٹ (MLSD.GOV.SA) اور وزارت شہری خدمات کی ویب ڈومین (MCS.GOV.SA) پر چل رہی تھی۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے اس تبدیلی کا باعث یہ بتایا ہے کہ ماضی قریب تک منسٹری کا نام وزارت محنت و سماجی بہود ہوا کرتا تھا- اس کے دائرے میں نجی کمپنیاں اور ادارے آتے تھے-

یادر ہے کہ شاھی فرمان جاری کرکے وزارت شہری خدمات کو بھی جو وزارتوں، محکموں اور سرکاری اداروں کے ملازمین کے معاملات دیکھتی تھی وزارت میں شامل کردیا گیا ہے۔ اب اس وزارت کانام وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود ہے۔

ایک عرصے سے وزارت محنت و سماجی بہبود اور وزارت شہری خدمات کے اکاؤنٹ الگ الگ ناموں سے تھے۔ وزارت نے یکسانیت پیدا کرنے اور وزارت کا دائرہ وسیع ہوجانے کے بعد مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والوں کو وزارت سے رابطے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے نیا اکاؤنٹ جاری کیا ہے۔

یاد رہے کہ ’ڈومین کی تبدیلی’ کے لیے وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے اکاؤنٹس بدلنا ضروری ہوگیا تھا تاکہ یہ تبدیلی وزارت کی سرکاری ویب سائٹ کے نیو ڈومین سے ہم آہنگ ہوسکے۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.