چین میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی، 70 سے زائد افراد ہلاک، افسوس ناک خبر آگئی - vid4live

Header Ads

چین میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی، 70 سے زائد افراد ہلاک، افسوس ناک خبر آگئی

چین میں سیلاب
چین کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک اور متعد د لاپتہ ہو گئے ہیں۔

جنوب مغربی علاقوں میں ہونے والی بارشوں سے آنے والے سیلاب سے ایک کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے، سیلابی علاقوں میں امدادی کارکن لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔

سیلابی ریلا کئی شہروں میں موجود آبادیوں میں داخل ہو گیا، جس کی زد میں آ کر ہزاروں مکان پانی میں بہہ گئے۔ امدادی کارکنوں نے لوگوں کو سیلاب سے بچانے کی کوششیں جاری رکھیں، اس کے باوجود متعدد افراد لاپتہ ہیں۔

سیلابی ریلے سے سڑکوں اور پلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، جس سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ریلے سے آٹھ لاکھ ہیکٹر پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔

حکام نے اب تک 4 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے، جہاں ان کو بنیادی ضروریات اور طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جہاں کھانے پینے کا وافر سامان پہنچا دیا گیا ہے۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.