سعودی حکومت کا آج سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کھولنے کا اہم اعلان - vid4live

Header Ads

سعودی حکومت کا آج سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کھولنے کا اہم اعلان

سعودی حکومت نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو آج سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی حکومت نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو آج سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی حکومت نے حرمین شریفین کو کھولنے کے لیے احتیاطی تدابیر بھی جاری کردی ہیں جس کے تحت حرمین شریفین میں آنے والوں کو جائے نماز ساتھ لانا ہوگا جب کہ مسجد میں رکھے قرآن پاک کے نسخے استعمال کرنے کی ممانعت ہوگی۔

نمازیوں کو فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ واش روم بند رکھے جائیں گے، نماز کے لیے آنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے تاہم ابھی تک عید کی نماز اور نماز تراویح پر پابندی برقرار ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب نے ملک بھر کی مساجد سمیت مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے اندرونی اور بیرونی حصے میں نمازِ پنجگانہ اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کی تھی۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.