سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا مثالی اقدام، اہم اعلان کردیا - vid4live

Header Ads

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا مثالی اقدام، اہم اعلان کردیا

شاہ سلمان
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے افطار منصوبے کے لیے مالی مدد میں اضافہ کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانرواں شاہ سلمان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں افطار منصوبے کے لیے مختص رقم میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

سعودی عرب ہر سال ماہ صیام میں سعودی عرب 18 ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 10 لاکھ روزہ داروں کا افطار کرواتا ہے جس سے متعلق مختص رقم میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے مختص رقم کو بڑھا کر 50 لاکھ ریال کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اٹھارہ ممالک میں قائم سعودی سفارتخانے اور اسلامی مراکز افطار کے انتظامات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

کابینہ اجلاس سے متعلق جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رمضان بجٹ اضافے کی منظوری کے علاوہ اجلاس میں یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے اتحاد کے اعلان کردہ مؤقف پر زور دیا گیا۔

دریں اثنا مملکت میں کورونا پر قابو پانے سے متعلق حکمت عملی پر بھی گفتگو ہوئی۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.