شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی ہلاکت کی خبریں میڈیا وسوشل میڈیا پر سرگرم - vid4live

Header Ads

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی ہلاکت کی خبریں میڈیا وسوشل میڈیا پر سرگرم

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی طبیعت کے حوالے سے گزشتہ کئی روز سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں لیکن اب ان کی ہلاکت کی خبریں میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

چند روز قبل امریکی میڈیا نے بتایا تھا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے دل کا آپریشن ہوا ہے جس کے بعد اب کی طبیعت انتہائی ناساز ہے تاہم شمالی کوریا کی جانب سے اس حوالے سے سرکاری طور پر کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی۔

اب امریکی صحافی ایڈم ہوسلے نے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا ہے کہ ہانگ کانگ کے سیٹیلائٹ ٹیلی ویژن (ایچ کے ایس ٹی وی) کے مطابق کم جونگ ان مر چکے ہیں تاہم امریکا کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

کم جونگ ان کی ہلاکت کی خبریں سامنے آنے کے بعد ہیش ٹیگ northkorea# اور KimJongUnDead# سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.