السعودیہ ائیرلائن نے سوشل میڈیا پر وائرل خبر کی تردید کردی، پروازوں کی بحالی سے متعلق اہم بیان

خبر وائرل ہونے کے بعد ہزاروں افراد نے السعودیہ کے ریزرویشن دفاتر میں کالز پر کالز کر کے اسٹاف کو بڑی مشکل میں ڈال دیا جو لوگوں کو اس بارے میں وضاحت کرتے کرتے تھک گئے کہ سوشل میڈیا کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ السعودیہ کی جانب سے اس معاملے پر ایک بیان جاری کر دیا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے پروازوں کی بحالی کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔
جب بھی کوئی فیصلہ ہو گا تو اس کا باقاعدہ کیا جائے گا۔ السعودیہ کے مطابق گزشتہ روز ہزاروں افراد نے آن لائن ٹکٹ ریزرویشن کے لیے کالز کیں جبکہ سینکڑوں افراد ایسے تھے جنہوں نے صرف خبر کی تصدیق کے لیے فون کیے۔ سعودی ایئر لائنز نے واضح کیا ہے کہ پروازوں کی بحالی اسی وقت ممکن ہو سکے گی جب سعودی سول ایوی ایشن کی جانب سے اجازت دی جائے گی۔
سعودی عرب میں مقیم افراد چ کی خبروں پر یقین کرنے کی بجائے السعودیہ کی ویب سائٹ سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل سعودیہ ایئر لائن کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ رواں سال کے دوران کورونا کے باعث معمول کے مطابق تمام پروازیں شروع نہیں ہو سکیں گی۔ اسی وجہ سے سعودیہ ایئر لائن کی جانب سے اپنے فضائی عملے کے متعدد ملازمین کو ایک ای میل کے ذریعے ان کی ملازمت کے
کانٹریکٹ سال 2020ء کے اختتام تک کے لیے معطل کرنے کی اطلاع دی گئی تھی۔
کیونکہ سعودی حکومت کی جانب سے تمام بین الاقوامی پروازوں اور عمرہ زائرین اور عازمین حج کو لانے والی خصوصی پروازوں پر بھی عارضی پابندی لگا دی ہے، مملکت سے دیگر ممالک کو بھی پروازیں بند کر دی گئی ہیں۔ اسی وجہ سے سعودیہ ایئرلائن کی جانب سے کچھ ملازمین کو وقتی طور پر ملازمت سے برخاست کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!