مریم پر شوہر کا ایسا تشدد کہ ایف آئی آر کیلئے تھانے پہنچ گئی

مزاحیہ اداکار ببو برال کی بیس سالہ بیٹی مریم برال پر شوہر کا مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آگیا۔
صوبائی دارلحکومت لاہور میں خواتین پر تشدد کے واقعات کم نہ ہوسکے بلکہ آئے روز کسی نا کسی خاتون کو تشدد کا نیشانہ بنایا جاتا ہے۔ لاہور میں ایک اور حوا کی بیٹی پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آگیا ہے جہاں معروف اداکار ببو برال کی 20 سالہ بیٹی مریم برال کو شوہر نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ مریم کے چہرے اور بازو پر تشدد کے نشانات بھی ہیں۔
معرود اداکار ببو برال کی بیٹی مریم برال نے تھانہ اقبال ٹاؤن میں شوہر ساقی خان کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ شوہر ساقی خان متعدد بار تشدد کا نشانہ بنا چکا ہے۔ تشدد کے باعث مریم اپنا نومولود بیٹا بھی گنوا بیٹھی ہے۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!