بھارت کو لگا اک اور جھٹکا : بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امرندر سنگھ نے حکومت کے خلاف بغاوت کر دی - vid4live

Header Ads

بھارت کو لگا اک اور جھٹکا : بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امرندر سنگھ نے حکومت کے خلاف بغاوت کر دی

وزیراعلیٰ امرندر سنگھ
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امرندر سنگھ نے نئی دہلی کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے اقدام کو مکمل طور پر غیر آئینی قرار دے دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک بری مثال قائم کرے گا کیونکہ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ مرکز صرف ایک صدارتی فرمان کا نفاذ کرکے ملک میں کسی بھی ریاست کی تنظیم نو کرسکتی ہے،بھارت کے آئین کو قانونی دفعات کی پیروی کیے بغیر دوبارہ لکھا گیا، اس طرح کے تاریخی فیصلے کو صوابدیدی انداز کے ذریعے نہیں لینا چاہیے تھا۔

خیال رہے کہ بھارت نے ایک صدارتی فرمان کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 کو ختم کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر کوئی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی گئی، اس حساس ترین معاملے پر مقررہ طریقہ کار کے بعد فیصلہ لینا چاہیے تھا۔امرندر سنگھ کا کہنا تھا کہ صدارتی حکم نے موثر طریقے سے آئینی ترمیم کے لیے 2 تہائی اکثریت کی پارلیمانی ضرورت کو بائی پاس کیا۔بی جے پی نے اپنی اکثریت کو استعمال کرتے ہوئے جمہوری اور آئینی اقدا م کو منہدم کردیا۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.