اداکا محسن عباس پھر منظر عام پر

لاہور کی عدالت نے اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں 16 اگست تک توسیع کر دی گئی۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر اداکار محسن عباس نے عدالت میں عباوری ضمانت کی توسیع کی درخواست جمع کرائی۔ عدالت نے گلوکار کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں سولہ اگست تک توسیع کر دی ہے۔
اہلیہ پر تشدد کے کیس میں اداکار محسن عباس ضمانت میں توسیع کے لیے لاہور کی سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔ کمرہ عدالت میں محسن عباس نے اپنی حاضری لگوائی۔
21 جولائی کو محسن عباس حیدر کے خلاف اہلیہ فاطمہ سہیل پر تشدد کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس میں درج کیا گیا تھا۔ محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے شوہر پر بے وفائی اور تشدد کرنے کا الزام لگائی تھی جس کے جواب میں اداکار نے تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!