مسئلہ کشمیر پر ترکی بھی میدان میں آگیا، بھارت کو ایک نئے چیلنج کا سامنا - vid4live

Header Ads

مسئلہ کشمیر پر ترکی بھی میدان میں آگیا، بھارت کو ایک نئے چیلنج کا سامنا

ترک صدر رجب طیب ایردوان
ترکی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مزید کوششیں کرے۔

ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترکی نے مقبوضہ کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ خطے میں تناؤ کم کرنے کیلئے سلامتی کونسل کا اجلاس خوش آئند ہے، اقوام متحدہ مسئلے کے حل کیلئے مزید کوششیں کرے۔

ترک وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا امید ہے کہ معاملہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق حل ہوگا، فریقین یکطرفہ اقدامات اور کشیدگی کو ہوا دینے سے گریز کریں۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.