امریکہ ہتھیاروں کی عالمی تجارت کے معاہدے سے دستبردار ہورہاہے: صدر ٹرمپ
صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اوبامہ انتظامیہ کی جانب سے طے کردہ ہتھیاروں کی عالمی تجارت کے معاہدے سے دستبردار ہو رہا ہے،یہ عالمی معاہدوں سے علیحدگی کے حوالے سے امریکہ کی نئی مثال ہوگی۔
صدرٹرمپ نے یہ اعلان امریکہ کے شہر Indianapolis میں قومی رائفل ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے دوران کیا۔
انہوں نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس حوالے سے اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہے اور امریکہ اب مزید اس معاہدے کا حصہ نہیں رہے گا۔
دوہزارسترہ میں صدرٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد سے امریکہ اب تک پیرس کے تاریخی موسمیاتی معاہدے اور ایران کے جوہری معاہدے سمیت کئی عالمی معاہدوں سے دستبردار ہوچکا ہے۔
No comments
Thnak For FeedBack!!!