لیبیا میں خانہ جنگی، پاکستان نے سفارتی عملے کو واپس بلا لیا - vid4live

Header Ads

لیبیا میں خانہ جنگی، پاکستان نے سفارتی عملے کو واپس بلا لیا

 لیبیا میں خانہ جنگی، پاکستان نے سفارتی عملے کو واپس بلا لیا
پاکستانی وزرات خارجہ نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں تازہ ترین پرتشدد لڑائی کے پیش نظر سفارتی عملے اور ان کے اہلخانہ کو وطن واپس بلا لیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ’پاکستان لیبیا میں ہونے والی نئی پیش رفت کا باغور جائزہ لے رہا ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’لیبیا میں موجوہ زمنی حقائق کی روشنی میں شہریوں کی سیکیورٹی اور ان کے تحفظ کی وجہ سے طبرابلس میں پاکستان کے سفارتی عملے اور ان کے اہلخانہ کو واپس بلالیا گیا۔

اقوام متحدہ کی جانب سے صرف 2 گھنٹے کی جنگ بندی کی اپیل کو بھی نہیں مانا گیا—فوٹو:رائٹرز
ان کا کہنا تھا کہ ’لیبیا میں موجود پاکستانی باشندوں کو خصوصی ہدایت جاری کردی گئی ہیں کہ وہ جنگ زدہ علاقوں سے دور رہیں‘۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ’لیبیا میں موجود پاکستانی شہریوں کو سفارتخانے میں اپنی رجسٹریشن کرانے کی بھی ہدایت کردی گئی‘۔

عالمی میڈیا کے مطابق 24 اپریل کو طرابلس میں گزشتہ چند ہفتوں سے جاری لڑائی میں کم ازکم 264 افراد ہلاک اور 12 سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.