کاٹھ کباڑ کو موثر انداز میں ٹھکانے لگانے کے لئےسیٹلائٹ تیار - vid4live

Header Ads

کاٹھ کباڑ کو موثر انداز میں ٹھکانے لگانے کے لئےسیٹلائٹ تیار

نیو یارک میں کاٹھ کباڑ کے لئے سیٹلائٹ تیار کر لیا گیا
امریکی شہر نیو یارک میں واقع اسٹیٹیوٹ نے چھوٹے سیٹلائٹ کا منصوبہ بنایا ہے جسے کاٹھ کباڑ کو موثر انداز میں ٹھکانے لگانے کا کام کرے گا۔ اس پورے نظام کو Oscar کا نام دیا گیا ہے۔

 نیو یارک میں واقع رینسیلائر پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ میں نظام پر کام جاری ہے جو چھوٹے چوکور سیٹلائٹ کا ایک منصوبہ ہے جس میں ہر سیٹلائٹ کی جسامت 10 مکعب سینٹی میٹر ہوگی۔ ایک یونٹ میں ایندھن اور پروپلشن نظام ہوگا، دوسرے میں ڈیٹا، جی پی ایس اور رابطے کا نظام رکھا جائے گا جبکہ تیسرے میں چار عدد بندوق نما نالیاں ہوگی جن کے تاروں سے جال جڑے ہوں گے۔

منصوبے کے تحت بہت سے آسکر سیٹلائٹ کسی خلائی جہاز کے ذریعے مدار میں بھیجے جائیں گے اور کوڑے کرکٹ والے مداروں میں انہیں چھوڑدیا جائے گا۔ اب خود اپنی بدولت یا زمینی ہدایات کے تحت سیٹلائٹ آگے بڑھے گا۔ اگلے مرحلے میں تھرمل، آپٹیکل اور ریڈار امیجنگ کے ذریعے سیٹلائٹ ٹارگٹ تک بڑھے گا۔ اس کے بعد تیسرا سیٹلائٹ تار میں لگا جال پھینکے گا اور خلائی کچرے کو قابو کرنے کی کوشش کرے گا۔ اس طرح ہر مشن میں یہ خلائی کوڑے کے چار ٹکڑوں کو گرفت کرلے گا۔

آخری مرحلہ میں سیٹلائٹ جال سمیت کچرے کو دھکیل کو زمینی فضا تک لے جائیں گے اور وہ فضائی رگڑ سے جل کر بھسم ہوجائیں گے۔ پروجیکٹ سے وابستہ پروفیسر کرٹ اینڈرسن کہتے ہیں کہ کامیابی کی صورت میں آسکر سیٹلائٹ کی فوج خلائی مداروں میں گردش کرتے ہوئے کچرے کے ہزاروں بلکہ لاکھوں ٹکڑوں کو نکال باہر کیا جاسکے گا۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.