سری لنکا میں مسلمانوں نے مسیح برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے روزہ رکھا - vid4live

Header Ads

سری لنکا میں مسلمانوں نے مسیح برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے روزہ رکھا

سری لنکا میں مسلمانوں کی مسیح برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی
سری لنکا میں مقیم مسلمانوں نے مسیح برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جمعرات کے دن روزہ رکھا اور گرجا گھروں کا دورہ بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں مقیم مسلمانوں نے ایسٹر پر گرجا گھروں میں ہونے والے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آج جمعرات کے روز متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے روزہ رکھا۔

مسلمانوں کے اس اقدام کا مقصد اپنے سری لنکن ساتھیوں کو یہ بتانا تھا کہ اسلام اور دہشت گردی دونوں علیحدہ علیحدہ چیزیں ہیں، شریعت پر عمل پیرا مسلمان کبھی کسی پر ظلم نہیں کرتے تو قتل بہت دور کی بات ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر منگل کے روز ایک نوجوان نے اظہار یکجہتی کے لیے MyFastMySrilanka# ہیش ٹیگ کے ساتھ تجویز پیش کی اور بتایا کہ دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ انتہاء پسندوں کا کوئی مذہب یا قوم نہیں وہ اپنے مذموم مقاصد کے لیے کسی کا بھی گھر اجاڑ دیتے ہیں۔

نوجوان کی تجویز سری لنکن مسلمانوں کو پسند آئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس مہم میں ہزاروں لوگ شریک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں بسنے والے مسلمانوں نے روزہ رکھ کر ہلاک شدگان، زخمیوں اوراُن کے ورثا و لواحقین سے ملاقات کر کے اپنے مکمل تعاون کی پیش کش کی جبکہ انہوں نے گرجا گھر جاکر دعا بھی کی۔

مسلمانوں نے اپنے اس عمل سے سری لنکا میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کو پیغام دیا کہ اس طرح کی دہشت گردانہ کارروائیوں سے دشمن ہمیں کمزور کرنے اور آپس میں لڑانے کی کوشش کررہا ہے مگر ہم سب اُسے ناکام بنائیں گے اور اپنے ملک کو امن کا گہوارا بنائیں گے۔

یاد رہے کہ اتوار کے روز سری لنکا کے گرجا گھروں میں ایسٹر کی تقریبات جاری تھیں کہ اچانک یکے بعد دیگرے 8 خودکش دھماکے ہوئے جس میں خواتین اور بچوں سمیت 360 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔



No comments

Thnak For FeedBack!!!

Powered by Blogger.